Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ ہفتے مملکت کے کن علاقوں میں بارش ہوگی؟

مملکت کے شمالی و مغربی علاقوں میں بارش کا موسم ہوگا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے کے آخر میں مملکت کے شمالی و مغربی نیز وسطی اور مشرقی علاقوں میں بارش کا موسم ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ موسم کے حوالے سے ہونے والی  تبدیلیوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے نئی اور دقیق ترین رپورٹ جلد جاری کی جائے گی۔
اس سے قبل قومی مرکز نے کہا تھا کہ ہمارے ماہرین بحرعرب میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ایسی توقعات ہیں کہ آئندہ ایام کے دوران بحرعرب میں موسمیاتی تبدیلیاں آئیں گی اور کئی  دن تک ان کا سلسلہ جاری رہے گا۔ البتہ سعودی عرب پر اس کا براہ راست کوئی اثر نہیں ہوگا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: