Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور فرانس کا صنعتی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال

وژن 2030 کے فریم ورک میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع پر بات کی گئی۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے فرانس کے غیر ملکی تجارت اور بیرون ملک فرانسیسی شہریوں کے وزیر اولیور بیچٹ اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور فرانس کے درمیان صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

پائیدار ترقی اور تعمیرات میں فرانسیسی  کمپنیوں کے لیے بہت مواقع ہیں۔ فوٹو البوابہ

ملاقات کے دوران فرانسیسی سرمایہ کاروں کے لیے سعودی وژن 2030 کے فریم ورک کے اندر دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع پر بات کی گئی ہے۔
فرانسیسی وزیر نے سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے شروع کیے گئےاقدامات کا بھی جائزہ لیا، جن میں متعدد مراعات اور قانون سازی شامل ہے۔
علاوہ ازیں فرانس مملکت کے ساتھ نئی اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے بہت سے ہائی ٹیک اور ڈیجیٹل شعبوں بشمول سمارٹ سٹیز، سائبر سیکیورٹی اور مصنوعی ذہانت میں اپنی مہارت بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے۔

کان کنی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔ فوٹو ٹوئٹر

متعدد فرانسیسی کمپنیاں پہلے ہی نیوم کی ترقی میں خاص طور پر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
اس کے علاوہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز، توانائی اور پائیدار ترقی، تعمیرات، انجینئرنگ کنسلٹنسی، سیاحت اور سیکیورٹی کے شعبے میں فرانسیسی  کمپنیوں کے لیے بہت مواقع ہیں۔
 
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: