Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیورات کی سعودی خاتون ڈیزائنر بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی پہچان بنانے لگی

امریکہ میں زیورات کے ڈیزائن کا سپیشل کورس کیا۔ (فوٹو: اخبار 24)
زیورات کی سعودی ڈیزائنر خاتون ریناد العامودی بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنے خوبصورت ڈیزائن کے حوالے سے پہچان بنانے لگیں۔
اخبار 24 کے مطابق العامودی کو بچپن سے ہی قیمتی پتھروں میں دلچسپی تھی۔ ان کا خواب تھا کہ انٹرنیشنل سعودی ڈیزائنر کی حیثیت سے سعودی زیورات شوروم میں اپنی پہچان بنائیں۔
العامودی عمر کے دوسرے عشرے میں ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی راہ میں متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی دشواریاں پیش آئیں لیکن میں انہیں قابو کرتی چلی گئی۔ میرا عزم تھا کہ مجھے خاتون سعودی ڈیزائنر کے طور پر اپنے آپ کو منوانا ہے۔

مجھے خاتون سعودی ڈیزائنر کے طور پر اپنے آپ کو منوانا ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)

العامودی نے کہا کہ بچپن ہی سے زیورات اور ان کے ڈیزائن سے مجھے دلچسپی تھی۔ یہ شوق مجھے نت نئے ڈیزائن تخلیق کرنے پر آمادہ کرتا رہا۔ سب سے پہلے ثانوی کی تعلیم کے دوران زیورات ڈیزائن کیے۔ جو پسند کیے گئے تھے۔
العامودی کا کہنا ہے کہ اس نے یونیورسٹی ایجوکیشن مکمل کر کے چھ ماہ تک امریکہ میں زیورات کے ڈیزائن کا سپیشل کورس کیا۔ اس سے اس کے سامنے ترقی کی نئی راہیں کھلیں۔
العامودی نے بتایا کہ سعودی زیورات شوروم نے العامودی کے سامنے زیورات کی سعودی ڈیزائنر کے طور پر بین الاقوامی مارکیٹ کے دروازے کھول دیے۔ اب مجھے عالمی سطح پر پہچان مل رہی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: