ریاض میں مکانات کے اوسط کرائے 34 ہزار ریال
العارض محلے میں فلیٹ کا کرایہ 25 ہزار ریال ہے (فوٹو: عرب نیوز)
ریاض کے 9 محلوں میں مکانات کے اوسط کرائے بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے اس کی تفصیلات جاری کر دیں۔
الاخباریہ چینل نے اپنی رپورٹ میں شمالی ریاض کے محلوں میں واقع مکانات کے اوسط کرایوں پر مشتمل ویڈیو رپورٹ میں کہا ہے کہ الصحافہ محلے میں کرایہ 28 ہزار ریال تک پہنچ چکا ہے۔ 2713 افراد نے مکانات مذکورہ کرائے پر حاصل کیے ہیں۔
الیاسمین محلے میں 3817 افراد نے 32 ہزار ریال کرایے کے حساب سے اس محلے میں مکانات کرائے پر لیے ہیں جبکہ النرجس محلے میں فلیٹ کا کرایہ 30 ہزار ریال ریکارڈ کیا گیا۔ 4760 افراد نے مذکورہ کرائے پر اس محلے میں مکانات کرائے پر حاصل کیے۔
العارض محلے میں فلیٹ 25 ہزار ریال ہو چکا ہے۔ اس محلے میں 4091 افراد نے مذکورہ کرائے پر مکانات حاصل کیے۔
القیروان محلے میں مکانات کا اوسط کرایہ 33 ہزار ریال ہے۔ اس محلے میں 2235 افراد نے اس کرائے پر مکانات حاصل کیے۔ الربیع محلے میں اوسط کرایہ 33 ہزار ریال ہے۔ 1678 افراد نے اس کرائے پر مکانات حاصل کیے۔
العقیق محلے میں اوسط کرایہ 27 ہزار ریال ہے اس محلے میں 4371 افراد نے مذکورہ کرائے پر مکانات حاصل کیے۔ حطین محلے میں اوسط کرایہ 32 ہزار ریال ہے۔ الملقا محلے میں اوسط کرایہ 34 ہزار ریال ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں