Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اضوا العریفی کھیلوں کے وزیر کی معاون مقرر

العریفی سعودی فٹبال آرگنائزیشن کی رکن ہیں (فوٹو: العربیہ)
کھیلوں کے سعودی وزیر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے اضوا بنت عبدالرحمٰن العریفی کو معاون وزیر مقرر کردیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق کھیلوں کی سعودی وزارت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ’شہزادہ عبدالعزیز الفیصل نے اضوا بنت عبدالرحمٰن العریفی کو معاون وزیر مقرر کردیا ہے۔‘

اضوا العریفی کون ہیں؟

اضوا العریفی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تحریر کیا ہے کہ ’انمول اعتماد پر کھیلوں کے وزیر کی شکر گزار ہوں۔ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی مجھے سرخرو کرے اور وطن عزیز کی  خدمت کا ہم سب کو بھرپور موقع عطا کرے۔‘
اضوا العریفی نے ریکارڈ وقت میں منفرد کارنامے انجام دیے۔ وہ مملکت میں خواتین کے لیے کھیلوں کے فروغ میں کام کرتی رہی ہیں۔
اضوا سعودی اولمپک کمیٹی کی مجلس انتظامیہ کی رکن ہیں۔
سعودی فٹبال آرگنائزیشن کی رکن ہیں۔
2020 میں کھیلوں کے حوالے سے لیڈیز ایوارڈ حاصل  کر رکھے ہیں۔
کھیلوں کے وزیر کی جانب سے اضوا کو معاون وزیر مقرر کیے جانے پر صارفین نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ صارفین نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مردوں کی طرح خواتین کو بھی کھیل کی دنیا میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا اور اس حوالے  سے اضوا سرخرو ہوں گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: