40ہزار فٹ کی بلندی پر دو طیاروں کے درمیان حادثے کا خطرہ ٹل گیا، دیکھئے ویڈیو
ریاض: سعودی فضائی سرحدوں کی نگرانی کرنے والے اہلکاروں کی ہوشیاری اور مستعدی سے 38ہزار فٹ بلندی پر دوطیاروں کے درمیان حادثے کا خطرہ ٹل گیا۔ سعودی پائلٹ محمد آل شیبان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سعودی ایئرلائن کا طیارہ 38ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا جب اچانک اس کے ٹریفک میں اسی بلندی پر ایک اور طیارہ آگیا۔ فضائی سرحد کی نگرانی کرنے والے اہلکار نے طیارے کو بروقت راڈار پر دیکھ لیا اور مجھے 40ہزار فٹ بلندی پر پرواز کرنے کی ہدایت کی۔ اگر فضائی نگران آنے والے طیارے کو بروقت نہ دیکھتا اور مجھے بلند پرواز کرنے کا حکم نہ دیتا تو بہت بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔ سعودی پائلٹ نے 40ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے طیارے کی ویڈیو اپنے موبائل سے بنائی اور یوٹیوب پر اپ لوڈ کردی۔ سوشل میڈیا میں ویڈیو وائرل ہوگئی۔