انڈیا کی شمال مشرقی ریاست سِکِم میں پیش آنے والے سڑک حادثے میں فوجی افسران سمیت 16 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انڈین فوج نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حادثہ جمعے کو زیما کے مقام پر پیش آیا جب فوجی ٹرک سڑک سے نیچے جا گرا جس میں فوجی اہلکار سوار تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کو تین فوجی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ شمال مشرقی ریاست سِکِم میں چٹن کے علاقے سے تھانگو کی جانب سفر کر رہا تھا کہ قافلے میں شامل ایک ٹرک زیما کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو گیا اور سڑک سے نیچے جا گرا۔
بیان کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا تھا، چار فوجی اہلکاروں کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
اخبار انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین فوجی افسران بھی شامل ہیں۔
Deeply pained by the loss of lives of the Indian Army personnel due to a road accident in North Sikkim.
The nation is deeply grateful for their service and commitment. My condolences to the bereaved families. Praying for the speedy recovery of those who are injured.
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) December 23, 2022