سری نگر ...کشمیر کے کولگام ضلع میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 4افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔کولگام کے میر بازار علاقے میں پولیس اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ ہوئی جب وہ سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر حادثے کے بعد ٹریفک جام کلیئر کرنے میں مصروف تھے۔ میربازار میں مسلح افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار، اور 2شہری ہلاک ہو گئے ۔ جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند مارا گیا۔ اس کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینڈ برآمد ہو ا۔ پولیس نے علاقے میں شدت پسندوں کی تلاش شروع کر دی ۔سیکیورٹی ذرائع نے دعوی کیا کہ مرنےوالے شخص کی شناخت فیاض احمد کے نام سے ہوئی ہے جو لشکر طیبہ کا رکن تھا۔ فرار ہونے والے شدت پسند زخمی ہیں۔ انہیں تلاش کیا جا رہا ہے۔