Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں قدیم سعودی ملبوسات

مردانہ ملبوسات میں بشت، ثوب، شماغ اور عقال رکھے گئے ہیں ( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول کے ساتویں ایڈیشن میں قدیم سعودی ملبوسات سے متعارف کرایا جارہا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کیمل فیسٹول کی انتظامیہ نے ایک حصے میں ملبوسات سجائے ہیں۔ یہ وہ ملبوسات ہیں جنہیں جزیرہ نمائےعرب کے قدیم باشندے استعمال کرتے تھے۔ 
کیمل فیسڈول کا سلوگن ‘ھمۃ طویق‘ ہے۔ طویق ریاض کے معروف پہاڑ کا نام ہے جبکہ ھمہ طویق کے معنی بلند حوصلے کے ہیں۔ 

سعودی عرب کے ہرعلاقے کا اپنا ایک لباس ہوتا تھا ( فوٹو ایس پی اے)

ملبوسات میں خواتین کے عبایے، برقع اس کے علاوہ مردانہ ملبوسات میں بشت، ثوب، شماغ اور عقال رکھے گئے ہیں۔ 
قدیم سعودی ملبوسات اپنے رنگوں، نقش و نگار اور ڈیزائن کے حوالے سے اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں۔
مملکت کے ہرعلاقے کا اپنا ایک لباس ہوتا تھا جسے پہن کراس وقت کے لوگ فخر محسوس کیا کرتے تھے۔ 

شیئر: