کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں ’عمانی حلوے‘ کے چرچے
کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں ’عمانی حلوے‘ کے چرچے
جمعرات 22 دسمبر 2022 5:24
عمانی حلوے کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں عمان کے سٹال پرں ’عمانی حلوے‘ کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سلطنت عمان نے کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں بڑا سٹال لگایا ہے۔ یہاں آنے والے سلطنت عمان کے تاریخی پروگراموں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور دستی مصنوعات بھی پسند کی جا رہی ہیں۔
سلطنت عمان کے سیاحتی مقامات کے تعارف میں بھی سیاح دلچسپی دکھا رہے ہیں۔
احمد العامری نے بتایا کہ عمانی حلوے کی بڑی پرانی تاریخ ہے جو انہیں آباؤ اجداد سے ورثے میں ملی ہے۔ دارالحکومت مسقط میں عمانی حلوے کو روایتی کھانے کے طور پر بہت پسند کیا جاتا ہے۔
عمانی سٹال کے اہلکار العامری عمانی حلوے کی تیاری کی ترکیب بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں چینی، پانی اور نشاستہ ڈالا جاتا ہے۔ دو سے تین گھنٹے تک تانبے کی دیگ میں آگ پر رکھ کر مسلسل ہلایا جاتا ہے پھر دیسی گھی، عرق گلاب، چھوٹی الائچی، زعفران اور میوہ جات ڈالے جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بحرینی حلوے میں بھی یہی تمام چیزیں شامل کی جاتی ہیں مگر عمانی حلوے کی تیاری کا طریقہ کار بحرینی حلوے کی تیاری سے مختلف ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہم کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں شریک ہو رہے ہیں۔ عمانی حلوے کو متعارف کرایا ہے۔ یہ دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے کہ عمانی حلوے کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں