Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائرمنٹ کے بعد پریشانی ہی پریشانی

   مانچسٹر..... مقامی یونیورسٹی میں کام اور صحت کے حوالے سے تعلق کے بارے میں جاری ہونے والی حالیہ تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کم اجرت حاصل کرنے والے ملازمین کی اکثریت ریٹائرمنٹ کے بعد بھی خوش نہیں رہتی اوراتنی ہی پریشان رہتی ہے جتنی ملازمت کے دوران تھی۔ عام تصور یہ ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد لوگ بقیہ زندگی آرام سے گزارتے ہیں۔ مگر ہر ایک کے ساتھ ایسا نہیں۔ کم آمدنی والے افراد کو ریٹائرمنٹ کے بعدجو کچھ ملتا ہے وہ بھی بہت مختصر مدت تک انکا ساتھ دے پاتا ہے اور اس رقم کے ختم ہوتے ہی وہ ایک بار پھر اعصابی تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ سمجھنا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ سیر و تفریح کرینگے۔ دنیا دیکھیں گے اور خوش رہیں گے تو یہ باتیں خوش خیالی سے زیادہ کچھ نہیں۔ تحقیقی رپورٹ برطانیہ میں کام کرنے والے ایسے 1143ملازمین کی دوران ملازمت اور ملازمت کے بعد حالت کا جائزہ لینے کے بعد تیار کی گئی ہے جس میں بڑی اوسط اور کم تنخواہ والے ملازمین شامل ہیں۔ 

شیئر: