Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الافلاج کمشنری کے مکان میں آتشزدگی، قیمتی سامان جل گیا

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی( فوٹو سبق) 
سعودی عرب کی الافلاج کمشنری میں ایک مکان میں آتشزدگی سے قیمتی سامان جل گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے الافلاج کمشنری کی النایفیہ تحصیل میں سعودی شہری کے گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ آگ کو قریبی گھروں تک پھیلنے سے روک دیا۔

آگ کو قریبی گھروں تک پھیلنے سے روک دیا گیا (فوٹو سبق)

الافلاج میں سپیشل فورس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالھادی العرجانی نے کہا کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
الافلاج کے کمشنر ڈاکٹر احمد العلم نے ٹیلیفون پر متاثرہ مقامی شہری کے خاندان کی خیریت دریافت کی اور ہر ضروری تعاون کا یقین دلایا۔ 
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی۔ 

شیئر: