محکمہ شہری دفاع نے ریاض می السلی محلے کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شہری دفاع کی جانب سے ٹوئٹر پرکہا گیا ہے کہ آتشزدگی کے حوالے سے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ بھیج دی گئی تھیں۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد گودام کو ٹھنڈا کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔