یونیسیف کے وفد نے اردن کے الزعتری کیمپ میں شاہ سلمان مرکز کمپلیکس کا دورہ کیا
یونیسیف کے وفد نے اردن کے الزعتری کیمپ میں شاہ سلمان مرکز کمپلیکس کا دورہ کیا
بدھ 28 دسمبر 2022 19:46
شامی پناہ گزینوں کو دی گئی سہولتوں اور امدادی پروگراموں کا جائزہ لیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
عالمی ادارے یونیسیف کے ایک وفد نے اردن میں الزعتری کیمپ میں قائم شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الزعتری کیمپ میں شامی پناہ گزین موجود ہیں۔
یونیسیف کے وفد نے شامی پناہ گزینوں کو شاہ سلمان مرکز کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں اور امدادی پروگراموں کا جائزہ لیا۔
وفد نے کمپلیکس میں کام کرنے والے کلینکس اور سعودی سوشل سروس سینٹر کا بھی دورہ کیا اور تعارفی نمائش دیکھی۔
اس موقع پر یونیسیف کے وفد نے کہا کہ شاہ سلمان مرکز الزعتری کیمپ سمیت دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی بڑی خدمت کررہا ہے۔ مرکز کے پروگرام اور سکیمیں سائنٹفیک بنیادوں پر کام کررہی ہیں۔