Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2023 کی آمد پر دنیا بھر میں جشن، تصویری جھلکیاں

دنیا کے مختلف ممالک میں لوگ سال 2022 کو الوداع کہہ رہے ہیں اور نئے سال 2023 کی آمد پر بھرپور جشن منایا جا رہا ہے۔ دلچسپ مناظر دیکھیے اے ایف پی اور ایسوسی ایٹڈ پریس کی ان تصاویر میں۔ 

سال 2022 کی آخری شام پاکستان کے شہر لاہور میں ایک شہری اپنی گدھا گاڑی پر منزل کی جانب رواں دواں ہے (فوٹو: اے ایف پی)

ایک کمرشل جہاز 2022 کی آخری شام انڈیا کے دارالحکومت نیو دہلی کے ائیرپورٹ پر اتر رہا ہے (فوٹو: ایسوسی ایٹڈ پریس)

بھوپال میں خواتین کا ایک گروپ سال 2022 کو الوداع اور نئے سال کو خوش آمدید کہہ رہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

آکلینڈ (نیوزی لینڈ) کے سکائی ٹاور پر نئے سال کی آمد پر آتش بازی کے مناظر (فوٹو: ایسوسی ایٹڈ پریس)

آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی کے ہاربر برج کا نئے سال کے موقع پر آتش بازی کے مناظر (فوٹو: ایسوسی ایٹڈ پریس)

غزہ شہر کی ایک مرکزی شاہرہ پر 2023 کے برقی قمقموں سے روشن اعداد کے سامنے فلسطینی شہری تصاویر بنوا رہے ہیں (فوٹو: ایسوسی ایٹڈ پریس)

انڈیا کے شہر ممبئی کے ساحل پر لوگوں کی بڑی تعداد نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے جمع ہے (فوٹو: اے ایف پی)

سڈنی کے اوپیرا ہاؤس میں نئے سال کی آمد پر جھلمل کرتی روشنیوں کے مناظر (فوٹو: اے ایف پی)

بینکاک: دریا کے کنارے منعقد ہونے والی ایک کاوٓٔنٹ ڈاؤن سیلیبریشن کے دوران ایک گلوکارہ اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

شیئر: