نئی دہلی...ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے غیر یقینی کا خاتمہ کرتے ہوئے ٹیم کو چیمیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان پیرکو ہوگا۔ آئی سی سی کے ساتھ مالیاتی امور پر تنازع کے باعث ہندوستانی بورڈ نے ٹیم کا اعلان نہیں کیا تھا جبکہ بائیکاٹ کی باتیں بھی کی جا رہی تھیں۔نئی دہلی میں بورڈ کی اسپیشل جنرل باڈی میٹنگ میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مالیاتی مسئلے پر اب انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو نوٹس نہیں بھیجا جائے گا بلکہ تمام معاملات بات چیت سے طے کئے جائیں گے۔ان فیصلوں کے باوجود بورڈنے قانونی کارروائی کا راستہ بھی کھلا رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ بورڈ نے متفقہ طور پر قائم مقام اعزازی سیکر یٹری امیتابھ چوہدری کو ان معاملات پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے مذاکرات کا اختیار دے دیا ۔ہندوستانی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کی دفاعی چیمپیئن ہے۔ ٹورنامنٹ کے ممکنہ بائیکاٹ کی اکثر اسبق کرکٹرز نے سخت مخالفت بھی کی تھی۔ دوسری جانب ایسے کسی اقدام کے نتیجے میں ہندوستا نی ٹیم 2023تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام تمام ٹورنامنٹس سے بھی باہر ہو جاتی۔