’کھلونا عطیہ کریں اور نیا خود بنائیں‘، ریاض سیزن میں بچوں کے لیے انیشیٹو
یہ انیشیٹو ریاض ٹوائے فیسٹیول کے حصے کے طور پر شروع کیا گیا ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں جاری ریاض سیزن 2022 نے نیشنل انوائرمنٹ ری سائیکلنگ کمپنی (تدویر) کے ساتھ مل کر ’ڈونیٹ یور ٹوائے اینڈ میک انیدر‘ کے نام سے ایک کمیونٹی انیشیٹو شروع کیا جس میں بچوں کو پرانے یا نئے کھلونے عطیہ کرنے اور اپنی پسند کی نئی چیز بنانے کی دعوت دی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ انیشیٹو ریاض ٹوائے فیسٹیول کے حصے کے طور پر شروع کیا گیا ہے اوراس کا مقصد آج کی نسل اور آنے والے کل کے معماروں کو دینے، یکجہتی اور تعاون کا جذبہ فراہم کرنا ہے۔
تفریح اور تخلیقی صلاحیتوں سے بھرا ہوا یہ انیشیٹو بچوں کو کھلونوں کی صنعت میں ایک نئی دنیا کو تلاش کرنے دیتا ہے اور کم خوش قسمت لوگوں کو خوشی دیتا ہے۔
فیسٹیول میں دستیاب گائیڈز کی مدد سے مخصوص مراحل پر عمل کرتے ہوئے بچے اپنا پسندیدہ کھلونا خود بنا کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
ایک نیا کھلونا بنانے کے لیے بچے سب سے پہلے ایک نامزد باکس میں اپنا پسندیدہ کھلونا عطیہ کرتے ہیں اور دستیاب مشینوں کے ذریعے نیا کھلونا بنانے کا عمل شروع کرتے ہیں۔
منتظمین ہر بچے کے لیے ٹیلبز مختص کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے ذاتی کھلونے بنانے میں ان کی مدد کریں۔
یہ انیشیٹو والدین کو اپنے بچوں کو ڈفرینس کرتے ہوئے دیکھنے اور ورچو آف گیونگ کا جشن منانے کی بھی اجازت دیتا ہے۔
ریاض ٹوائے فیسٹیول کا تیسرا ایڈیشن 26 دسمبر کو شروع ہوا اور بلیوارڈ ریاض سٹی کے قریب یکم جنوری تک جاری رہے گا۔
یہ فیسٹیول کھلونوں کے بین الاقوامی برانڈز کو اکٹھا کرتا ہے اور خاندان کے افراد کے لیے تفریحی گوشے فراہم کرتا ہے۔
اس فیسٹیول میں پرفارمنس، متاثر کن ملاقات اور مبارکباد کے ایونٹس شامل ہیں۔