ریاض سیزن کے لیے آنے والوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی
سیاح سیزن میں پیش کیے جانے والے پروگراموں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ تفریحات کا کہنا ہے کہ اب تک 130 ممالک کے 60 لاکھ سے زیادہ سیاح ریاض سیزن میں شرکت کر چکے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض سیزن میں متعدد تفریحی زون بنائے گئے ہیں جہاں رنگا رنگ پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔
وہاں جاری تفریحی سلسلے میں مختلف کھیلوں کے علاوہ ریستوان، میوزیکل شوز، تھیٹرز، بین الاقوام نمائش اور دیگر مختلف پروگرام شامل ہیں۔
ریاض سیزن میں تفریح کے شائقین کےلیے متعدد میلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جن میں السویدی پارک کا ثقافتی میلہ، فن فیسٹیول اورریاض فرنٹ کا آر یو ایس ایچ میلہ کے علاوہ اینمی ٹاون قابل ذکر ہیں۔
یہ مشہور حقیقی و فرضی گیمز اور ای سپورٹس کا سب سے بڑا میلہ ہے اسی طرح دیگر مقامات میں حال ہی میں ’لٹل ریاض‘ کا افتتاح کیا گیا ہے۔