Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون کے فیچر نے خاتون کی جان کیسے بچائی؟

فائنڈ مائی آئی فون فیچر کے ذریعے کھائی میں گری گاڑی کا سراغ لگایا گیا (فوٹو: ٹیک میگ)
سمارٹ فونز کے فیچرز بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ایسے ہی ایک فیچر نے ایک خاتون کی جان بچانے میں اہم کردارا کیا۔
سیدتی میگزین کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون کی گاڑی رات کے وقت سڑک سے 200 فٹ نیچے تنگ کھائی میں گر گئی اور کئی گھنٹے تک کسی کو علم بھی نہیں تھا۔
خوش قسمتی سے ان کے پاس ایپل کا فون تھا جس میں فائنڈ مائی آئی فون فیچر تھا اور اسی کی بدولت ہی خاتون کا پتہ لگانے میں مدد ملی۔
 رپورٹ کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ انہیں انٹرسٹیٹ پر ٹریفک حادثے کی اطلاع ملی اور ٹیم مدد کے لیے روانہ ہوئی۔
ایک شخص نے اطلاع دی تھی کہ حادثہ ہو گیا ہے اور یہ علی الصبح کا وقت تھا۔
ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار بھاری ریسکیو ٹرک کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔
اس میں سوار خاتون بری طرح زخمی ہو چکی تھیں۔ اہلکار ان کو تلاش کرتے رہے اور اس کے لیے سلنگ سسٹم کا استعمال کیا۔

گاڑی رات کے وقت 200 فٹ کھائی میں گر گئی تھی جس کا سراغ فیچر کے ذریعے لگایا گیا (فوٹو: فائر ڈٰیپارٹمنٹ)

بعدازاں پتہ چلا کہ خاتون کی گاڑی اس سے بھی 24 گھنٹے قبل حادثے کا شکار ہوئی تھی اور جب وہ گھر نہیں پہنچیں تو ان کے گھروالوں کو تشویش ہوئی اور ان کی تلاش کے لیے ایپل فائنڈ مائی آئی فون فیچر کا استعمال کیا۔
اس پر ملنے والے سگنل پر جب پہنچے تو گاڑی نیچے کھائی میں پھنسی دکھائی دی، جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
بہرحال خاتون کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں کچھ دیر تشویشناک حالت میں رہنے کے بعد ان کی طبعیت سنبھل گئی۔

فیچر سے متعلق کچھ دیگر واقعات

واضح رہے اس فیچر کی بدولت پہلی بار کوئی انسانی نہیں بچائی گئی بلکہ پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے۔
اپریل 2022 میں جارجیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اس وقت اسی فیچر کا استعمال کیا تھا جب اس کا کم سن بچہ لاپتہ ہو گیا تھا۔
خاتون کی گاڑی چوری ہو گئی تھی جبکہ ان کا بیٹا پچھلی سیٹ پر سو رہا تھا بعدازاں اسی فیچر کے باعث پولیس بچے کو سراغ لگانے میں کامیاب ہوئی۔

رات کو گھر نہ پہنچنے پر گھر والوں نے فیچر کے ذریعے لوکیشن تلاش کی اور پولیس کو اطلاع دی (فوٹو: فائر ڈیپارٹمنٹ)

 اسی طرح الاسکا میں لاپتہ ہونے والے ایک شخص نے بھی آئی فون 14 میں شامل ایک اور فیچر کا استعمال کیا جسے سیٹلائٹ کہتے ہیں اور حکام کو اس کے ایس او ایس کا سراغ ملا حالانکہ جہاں وہ لاپتہ ہوئے تھے وہاں سیل سروس بھی نہیں تھی۔

فائنڈ مائی آئی فون ہے کیا؟

یہ ایک ایسا فیچر ہے جو بہت سے فوائد رکھتا ہے اور اس میں فائنڈ مائی فرینڈ ایپلی کیشن کی سروسز بھی یکجا کی جا سکتی ہیں اس سے صارف کو خاندان کے افراد اور دوستوں کا پتہ لگانے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس کے ذریعے لوکیشن بھی شیئر کی جا سکتی ہے۔

فیچر کیسے مل سکتا ہے؟

یہ کچھ زیادہ مشکل نہیں ہے اس کے لیے وہ اپنی ڈیوائس پر ’فائنڈ مائی ایپلی کیشن‘ چلائیں، پھر مقام کے اشتراک پر کلک کریں۔
اس کے بعد اپنے اس دوست کے نام پر کلک کریں جس کے ساتھ آپ لوکیشن شیئر کرنا چاہتے ہیں اور ان کا فون نمبر یا ای میل ایڈریس درج کریں۔
اس میں یہ آپشن بھی ہے کہ لوکیشن کا اشتراک ایک گھنٹہ، دن کے اختتام یا غیرمعینہ مدت کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد دوسرے شخص کو پیغام بھیجا جاتا ہے کہ وہ بھی لوکیشن شیئر کرے جس کے بعد نقشے کی مدد سے صحیح مقام تک پہنچا جا سکتا ہے۔

شیئر: