Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون 13 کا کون سا فیچر صارفین کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتا ہے؟

ایپل ستمبر میں آئی فون 13 کے نئے ماڈلز متعارف کرے گا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے ماڈل آئی فون 13 سے متعلق لیک ہونے والی تازہ ترین خبر نے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔
الرجل نیوز ویب سائٹ کے مطابق  ستمبر 2021 میں متعارف ہونے والا ماڈل ایپل کا سب سے موٹا فون ہوگا۔
اس میں 3095 ایم ایچ کی سب سے بڑی بیٹری ہے ، جو آئی فون 12 کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق بیٹری کی گنجائش میں جتنا اضافہ ہوگا فون کی موٹائی اسی قدر زیادہ ہوگی، جو ایپل کے پتلے فونز کے شائقین کے لیے  بڑی تکلیف دہ ہوگی۔
 البتہ اس کا مثبت رخ یہ ہے کہ آئی فون صارفین کو اب پہلے کی طرح  بیٹری ٹائمنگ کا ایشو نہیں ہوگا۔
یہ آئی فون 13 ماڈل کے مختلف ورژنز میں زیادہ مختلف نہیں ہے، جس میں آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 پرو شامل ہیں۔
پہلے انکشاف کیا گیا تھا کہ آئی فون کی آئندہ سیریز میں لائیڈر ٹیکنالوجی کے علاوہ ون ٹی بی تک اندرونی ذخیرہ کرنے کی گنجائش آئے گی، اور یہ صرف آئی فون 13 پرو تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس میں آئی فون 13 کے تمام ماڈل شامل ہوں گے۔

شیئر: