Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ییلو فیور‘، کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب میں والہانہ استقبال

پرتگالی سٹار پیر کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ریاض پہنچے تھے (فوٹو: ایس پی اے)
لیجنڈری فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو منگل کو مرسول پارک سٹیڈیم کے النصر کلب میں ایک سرکاری استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو دو سالہ معاہدے پر دستخط کریں گے اور مداحوں اور میڈیا سے ملاقات کریں گے۔
پرتگالی سٹار پیر کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ریاض پہنچے تھے۔
جب سے کھیلوں کے شاندار معاہدے کا اعلان ہوا ہے رونالڈو کے نام اور ٹریڈ مارک نمبر 7 کی شرٹس مملکت میں اُڑ رہی ہیں۔
رونالڈو کا پیر کی شام النصر کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مصلی الممر، ان کے نائب عبداللہ العمرانی اور کلب کے سی ای او احمد الغامدی کے علاوہ بچوں کے ایک گروپ نے استقبال کیا۔
آج رات کی تقریب جس کی میزبانی دارالحکومت ریاض کرے گا، شام 7 بجے شروع ہو گی۔
تقریب میں بین الاقوامی سٹار پہلی بار فتح کی شرٹ پہن کر مداحوں سے ملیں گے۔
اس کے بعد وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین کے لیے تربیتی سیشن میں شرکت کریں گے۔

شیئر: