سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو بدھ کو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ وعالمی تعاون شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کا مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مکتوب کا تعلق مملکت اور متحدہ عرب امارات کے مضبوط اور گہرے تعلقات، دونوں ملکوں کے برادر عوام کے مستحکم رشتوں اور ہر سطح پر مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں سے ہے۔
اماراتی وزیر خارجہ کا مکتوب سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے دفتر خارجہ ریاض میں اماراتی سفیر شیخ نہیان بن سیف آل نہیان سے وصول کیا۔
اس موقع پر دونوں برادر ملکوں کے تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے مسائل پر موقف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔