Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینٹ اے کار کے ڈیجیٹل ایگریمنٹ کی 6 خوبیاں کیا ہیں؟

ڈیجیٹل معاہدے میں فریقین کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ رینٹ اے کار ڈیجیٹل ایگریمنٹ 6 خوبیوں پر مشتمل ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی  نے ٹوئٹر پر ایگریمنٹ میں شامل چھ خصوصیات کا تذکرہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ رینٹ اے کار ایگریمنٹ اس بات کی ضمانت ہے کہ تکنیکی اعتبار سے کرایے پر حاصل کی جانے والی کار معیاری ہوگی اور استعمال کے حوالے سےاچھی حالت میں ہوگی۔ 
دوسری خصوصیت یہ ہے کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ تکنیکی تعاون میں آسانی ہوگی۔ تیسری خوبی یہ ہے کہ رینٹ اے کار کے کاروبار میں سرمایہ  کاری محفوظ ہوگی اور جو لوگ اس فیلڈ میں آنا چاہیں گے انہیں سرمایہ لگانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایگریمنٹ کی خوبیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ تمام فریقوں کے حقوق محفوظ ہوں گے۔ ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ ڈیجیٹل ایگریمنٹ پر عمل درآمد آسان ہوگا جبکہ ایگریمنٹ پر دستخط کے دوران اور اس کے بعد براہ راست رابطہ ممکن ہوگا۔

شیئر: