Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کتب بینی کرنے والے نسبتاً اچھے انسان

لندن.... مقامی کنگسٹن یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق جو لوگ کتب بینی کی عادت میں باقاعدہ مبتلا ہیں وہ نسبتاً اچھے، شائستہ انسان ہوتے ہیں جبکہ باقاعدگی سے ٹی وی دیکھنے کی عادت میں مبتلا افراد نہ تو دوستانہ جذبات رکھتے ہیںاور نہ ہی دوستوں کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ 123رضاکاروں سے پوچھ گچھ کے بعد مرتب کی گئی ہے۔ تحقیق میں سوال یہ تھا کہ وہ کتابوں اور ٹی وی میں سے کسے پسند کرتے ہیں؟ آج کے دور میں ایسا شخص یقینی طور پر عجیب لگ سکتا ہے جو ہر وقت کتابوں میں ڈوبا نظر آئے مگر ایسا شخص دوسروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ اچھا ہوتا ہے۔ کتابیں پڑھنے والے افراد کے بارے میں یہ رپورٹ برائٹن میں برٹش سائیکلولوجیکل سوسائٹی کی کانفرنس میں بھی پیش کی گئی۔ اسی رپورٹ کے مطابق غیرسنجیدہ یعنی ڈرامہ ، رومان اور ہلکی پھلکی تفریح والی کتابیں لوگوں کو مزاح پسند اور شوخ بنادیتی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ان لوگو ںکو کوئی فکر نہیں۔ وہ ہر وقت ہنستے مسکراتے رہتے ہیں۔

شیئر: