Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض، مکہ اور دیگر علاقے سنیچر کو بھی بارش کی زد میں

کئی ریجنوں میں سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ طاہر کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے کہا ہے کہ’ سنیچر7 جنوری کو بھی ریاض، مکہ مکرمہ، الشرقیہ، القصیم، حائل اورالجوف میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے‘۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئےعقیل العقیل نے کہا کہ’ تمام مقامات پر بارش یکساں انداز میں نہیں ہوگی کہیں درمیانے درجے اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ پیر اور منگل کو بھی القصیم، الشرقیہ اور ریاض میں بھی بارش کا امکان ہے‘۔ 
موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کارنے مزید کہا کہ’ اتوار اور پیر کو مکہ، جدہ، مدینہ منورہ، حدود شمالیہ اور الجوف ریجنوں میں سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ ہے‘۔

شیئر: