Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے گرین ہاوسز میں سالانہ 2 لاکھ 66 ہزار ٹن ٹماٹر کی پیداوار

وزارت سرمایہ کاروں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ترغیب دے رہی ہے (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت ماحولیات، پانی وزراعت کا کہنا ہے کہ مملکت میں گرین ہاوسز میں سالانہ 2 لاکھ 66 ہزار ٹن سے زائد ٹماٹر کی کاشت کامیابی سے کی جارہی ہے۔ 
عاجل نیوز نے وزارت کے حوالے سے بتایا کہ مملکت کے وژن 2030 کو مدنظررکھتے ہوئے وزارت سرمایہ کاروں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ترغیب دے رہی ہے تاکہ زراعت کے شعبے کو مزید وسعت دی جائے۔ 
اس حوالے سے وزارت کی جانب سے زراعت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی نمایاں نجی کمپنیوں کے تعاون سےتوسیعی منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت زراعت میں دلچسپی رکھنے والوں کو جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال کےلیے ہرممکن تعاون کیاجاتا ہے۔ 
جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے پیداواری صلاحیت میں بہترطورپراضافہ کیا جاسکتا ہے۔ وزارت کی جانب سے گرین ہاوسز کے لیے خصوصی منصوبے بھی جاری کیے گئے ہیں تاکہ کم جگہ میں بہتراورزیادہ پیداوار حاصل کی جاسکے۔ 
گرین ہاوسز کے حوالے سے وزارت کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ2021 میں فارمز سے 6 لاکھ 13 ہزار ٹن زرعی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔  
زراعت کے لیے جو جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے اس کے تحت معیاری فائبرکلاس اورشیشے کے شیڈز بنائے جاتے ہیں جن میں خود کارسسٹم کے تحت پانی کی لائنیں ڈالی جاتی ہیں۔
علاوہ ازیں ’پانی سے زراعت‘ کی ٹیکنیک بھی استعمال کی جاتی ہے جس کے خاطرخواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ 

شیئر: