سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر گرین ہاؤسز قائم کرنے کا فیصلہ
گرین ہاؤسز کی سالانہ مجموعی پیداوار10 لاکھ ٹن سے تجاوز کر جائے گی(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے 2025 تک 4 ارب ریال کی لاگت سے گرین ہاؤسز قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئرعبدالرحمن الفضلی نے بتایا کہ’ بڑے پیمانے پر گرین ہاؤسز پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں اورمتعلقہ اداروں کے تعاون سے قائم کیے جائیں گے‘۔
انجینیئر عبدالرحمن الفضلی نے بتایا کہ ’نیا منصوبہ 2023 سے 2025 کے دوران نافذ کیا جائے گا۔ اس سے زرعی پیداوار میں 4 لاکھ 30 ہزار ٹن کا اضافہ ہوگا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’گرین ہاؤسز کی سالانہ مجموعی پیداوار10 لاکھ ٹن سے تجاوز کر جائے گی‘۔
سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ’گرین ہاؤسز میں توسیع کا منصوبہ سعودی حکومت کی جانب سے زرعی شعبے کی لامحدود مدد کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے۔‘