Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں قربانی کے 12 ہزار جانوروں کا گوشت تقسیم

’گوشت کی تقسیم اسلامی ترقیاتی بینک کی نگرانی میں ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
اضاحی پروجیکٹ کے تحت غزہ میں قربانی کے 12 ہزار جانوروں کا گوشت تقسیم کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گوشت کی تقسیم اسلامی ترقیاتی بینک کی نگرانی میں ہوئی ہے۔
اضاحی پروجیکٹ نے کہا ہے کہ ’مصر میں سعودی سفیر اسامہ بن احمد نقلی نے قاہرہ میں فلسطینی سفیر دیاب اللوح کو گوشت کا حصہ حوالے کردیا ہے‘۔
اضاحی پروجیکٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’قربانی کے گوشت کی تقسیم کا عمل طے شدہ جدول اور کوٹے کے مطابق جاری ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے حج کے دوران عازمین کی قربانی کے گوشت سے استفادے کے لیے اضاحی پروجیکٹ کے تحت دنیا بھر کے مسلمانوں میں تقسیم کا اہتمام کیا ہے۔

شیئر: