Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلبہ کو جمعہ سے اتوار تک طویل ہفتہ وار تعطیل

’دوسرے سمسٹر کے تعلیمی جدول میں 15 اور 16 جنوری کو تعطیل ہے‘ (فوٹو: سبق)
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام پر طلبہ کو جمعہ سے اتوار تک طویل ہفتہ وار تعطیل دی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نظام تعلیم میں تین سمسٹر متعارف کرانے پر ہر سمسٹر میں متعدد طویل ہفتہ وار چھٹیاں رکھی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’دوسرے سمسٹر کے تعلیمی جدول میں 15 اور 16 جنوری کو تعطیل ہے‘۔
’دوسرے سمسٹر میں آئندہ چھٹی 22 اور 23 فروری میں یوم تاسیس کی ہوگی جبکہ 2 مارچ کو سمسٹر ختم ہوجائے گا‘۔
’بعد ازاں تیسرا اور آخری سمسٹر 12 مارچ کو شروع ہوگا جس میں پہلی چھٹی 13 اپریل کو عید الفطر کی ہوگی‘۔

شیئر: