نئی دہلی۔۔۔۔قومی دارالحکومت آج کل شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔گزشتہ روزدرجہ حرارت 44سنٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو بھی درجہ حرارت 44سنٹی گریڈ سے زیادہ رہے گا۔دہلی میں یہ گرم ترین دن ہے۔ دارالحکومت میں آئندہ 2دن تک زیادہ سے زیادہ 44سنٹی گریڈ اور کم سے کم 26سنٹی گریڈ رہے گا۔شدید گرمی کے باعث دہلی میں ٹریفک معمول سے کم رہا ۔لوگوں نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی۔پنجا ب ہریانہ اور دیگر ریاستوں میں بھی ان دنوں شدید گرمی کی لہر ہے۔ ہریانہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.4سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اترپردیش میں شدید گرمی پڑرہی ہے ۔الٰہ آباد، جھانسی، اورئی اور دیگر علاقوں میںدرجہ حرارت 45سنٹی گریڈ سے زیادہ رہا ۔