ریاض میں ٹرکوں کے داخلے کےلیے آن لائن بکنگ، دوسرا مرحلہ آئندہ ہفتے سے
ریاض ریجن کے بڑے شہروں میں ٹرکوں کا داخلہ مقررہ اوقات پر ہوگا(فوٹو عاجل)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’آئندہ ہفتے سے ریاض میں ٹرکوں کے داخلے کا دوسرا مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ’ دوسرا مرحلہ منگل 17 جنوری سے شروع ہوگا۔ تمام متعلقہ ادارے اتھارٹی سے تعاون کریں گے‘۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’ریاض ریجن کے بڑے شہروں میں ٹرکوں کا داخلہ مقررہ اوقات پر ہوگا۔ اس کے لیے آن لائن بکنگ کرانا ہوگی‘۔
اتھارٹی نے بیان میں مزید کہا کہ ’شہروں میں ٹرکوں کے داخلے کے لیے آن لائن بکنگ اور اوقات کی پابندی کا فیصلہ ٹریفک رش کو کم کرنے اور شہروں کے باہر ٹرکوں کے اژدحام کو روکنے اور آپریشنل سسٹم کا معیار بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے‘۔