Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صرف 2 فوجی ہلاک ہوئے ،افغان سفیر کادعوی

اسلام آباد..۔پاکستان  میں افغان سفیر عمر زاخیل وال نے چمن میں 50 افغان فوجیوں کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے دعوی  کیا کہ وا قعہ میں صرف 2 فوجی ہلاک ہوئے۔ گذشتہ روز آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم نے کہا تھا کہ جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔ 50 افغان فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ افغان سفیر نے ٹوئٹر پر بیان میں آئی جی ایف سی کے دعوے کی تردید کی اور کہا کہ 50 افغان فوجیوں کی ہلاکت کے بارےمیں پاک فوج اور ایف سی نے دعوی کیا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ صرف 2 افغان فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔پاکستان کی طرف بھی ہلاکتیں اور لوگ زخمی ہوئے لیکن ہم اس پر جشن منانے کے بجائے مذمت کرتے ہیں۔

شیئر: