Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقوں میں منگل کو بھی بارش کا امکان

ریاض، قصیم اور الشرقیہ میں بارش سے سیلاب کے بھی خطرات ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’تبوک، الجوف، حدود شمالیہ، حائل، مدینہ منورہ،  مکہ مکرمہ اور ان کے ساحلی مقامات پر بارش کا سلسلہ منگل کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔‘ 
موسمیات کے قومی مرکز کی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات اور جمعے کو قصیم، الشرقیہ اور ریاض میں بارش متوقع ہے۔ مکہ مکرمہ، باحہ اور عسیر ریجنوں کے بالائی مقامات بھی دونوں دن بارش کی زد میں رہیں گے۔ 
قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ ریاض، قصیم اور الشرقیہ میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے سیلاب کے بھی خطرات ہیں۔‘
علاوہ ازی سبق ویب سائٹ کے مطابق مشرقی ریجن محکمہ  تعلیم نے کہا ہے کہ’ حفر الباطن، النعیریہ، القریہ العلیا اور الخفجی میں منگل کو بھی سکول بند رہیں گے ۔تعلیم آن لائن ہوگی۔‘  

شیئر: