Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں فرعونی دور کے مجسمے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

ملزمان سے گرفتاری کے دوران کھدائی میں استعمال ہونے والے اوزار ضبط۔ کئے گئے۔ فوٹو ٹوئٹر
مصر کی سیکیورٹی سروسز نےمصر کے جنوب میں واقع  اسوان ریجن میں نوادرات کی غیر قانونی کھدائی کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دریائے نیل کے کنارے تاریخی علاقے اسوان میں محکمہ سیاحت اور نوادرات پولیس نے اس اطلاع پر کارروائی کی کہ چند افراد آثار قدیمہ کی حدود میں کھدائی کر رہے ہیں۔

ملزمان نے نوادرات کی سمگلنگ کے ارادے کا اعتراف کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

اس علاقے میں  کھدائی کرنے والوں کا مقصد اسوان میں جنوبی کان کے علاقے الشلال آبشار میں فرعونی دور سے تعلق رکھنے والے گرینائٹ کے مجسمے چوری کرنا تھا۔
یہاں موجود مجسمے کے اردگرد غیر منظم قسم کی  کھدائی کے نشانات پائے گئے جس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ ان افراد کا مجسمے کو سائٹ سے ہٹانے اور سمگل کرنے کا منصوبہ ہے۔
قبل ازیں مصر کی بنی سویف سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی سروسز نے رواں  ہفتے قاہرہ کے جنوب میں واقع بنی سویف ریجن میں نوادرات کی غیرقانونی کھدائی کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔

تاریخی علاقے اسوان میں محکمہ سیاحت اور نوادرات پولیس نے کارروائی کی۔ فوٹو ٹوئٹر

اس علاقے میں تقریباً ایک میٹر گہری کھدائی کی گئی تھی تاہم گرفتاری کے دوران کھدائی میں استعمال ہونے والے اوزار بھی ضبط کر لیے گئے۔
بعد ازاں مصر کی پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے نوادرات کی سمگلنگ کے ارادے سے کھدائی کا اعتراف کیا ہے۔
دونوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی  انہیں تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوشن آفس کے حوالے کر دیا گیا۔
 

شیئر: