Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی جنگی جہاز کی ناروے کے سمندر میں مشقیں

روسی صدر نے جہاز کو ہائپرسونک کروز میزائلوں سے لیس کر کے بھیجا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
روس کی وزارت دفاع نے منگل کو کہا کہ ہائپرسونک کروز ہتھیاروں سے لیس روسی جنگی جہاز نے ناروے کے سمندر میں مشقیں کی ہیں۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوویت یونین کے بیڑے کے ایڈمرل آف دی فلیٹ گورشکوف کے عملے نے ناروے کے سمندر میں فضائی دفاعی مشقیں بھی کی ہیں۔
جنگی جہاز کے عملے نے ناروے کے سمندر میں تصوراتی دشمن کے فضائی حملے  کو  پسپا کرنے کے لیے ایک مشق  کی ہے۔

مشقیں مغرب کے لیے اشارہ ہے کہ روس جنگ سے نہیں ہٹے گا۔ فوٹو ڈیلی مرر

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جنگی جہاز کو بحراوقیانوس میں جدید ہائپرسونک کروز میزائلوں سے لیس کر کے بھیجا ہے جو مغرب کےلیے یہ اشارہ ہے کہ روس یوکرین کی جنگ میں پیچھے نہیں ہٹے گا۔
روس کا یہ جنگی جہاز خاص قسم کے زرکون میزائلوں سے لیس ہے جس کے بارے میں روس کا کہنا ہے کہ آواز کی رفتار سے نو گنا زیادہ تیز رفتار ہے اور اس کی رینج ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہے۔
سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے گزشتہ ہفتے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ ہائپر سونک میزائل جلد ہی نیٹو کے ساحلوں کے قریب پہنچ جائیں گے۔

شیئر: