خلیجی تعاون کونسل جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹرنایف الحجرف نے کابل میں دفتر خارجہ کے سامنے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ حملے سے کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر الحجرف نے کہا ہے کہ ’خلیجی ممالک ہر طرح کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے سخت مخالف تھے، ہیں اور رہیں گے‘۔
الحجرف نے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین ، افغان حکومت اور افغان بھائیوں سے ہمدردی اور تعزیت کی اور تمام زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔