Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں تھری ڈی پرنٹیڈ ٹیکنالوجی سے دنیا کی پہلی مسجد تعمیر ہوگی

 مسجد 2025 میں مکمل ہوگی، 600 نمازیوں کی گنجائش ہوگی( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں اسلامی و فلاحی امور کے ادارے نے تھری ڈی پرنٹیڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا کی پہلی مسجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 مسجد 2025 میں مکمل ہوگی۔ 600 نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔اس کی تعمیر کا کام صرف تین افراد کررہے ہیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق فلاحی و اسلامی امور کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حمد الشیبانی نے بیان میں کہا کہ’ تھری ڈی پرنٹیڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا کی پہلی مسجد کی تعمیر کا منصوبہ نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے تصور کا نتیجہ ہے‘۔
’شیخ محمد بن راشد آل مکتوم ریاست دبئی کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے دیکھنے کے آرزو مند ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ دبئی بین الاقوامی مسابقت کے انڈیکس میں سرفہرست رہے‘۔
دبئی میں امور مساجد شعبے  کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد الفلاسی نے کہا کہ’ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی والی مسجد کا منصوبہ ادارے کی ورکنگ ٹیم کی کوششوں کا پہلا ثمر ہے‘۔
 ادارے میں شعبہ انجینیئرنگ کے سربراہ علی الحلبان السویدی نے بتایا کہ’ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے مسجد کی تعمیر کا کام صرف تین افراد کررہے ہیں۔ ایک اور پرنٹر کے اضافے کی صورت میں ان کی تعداد چھ تک پہنچ جائے گی‘۔
علی الحلبان السویدی نے بتایا کہ مسجد کی تعمیرکا آغاز اکتوبر2030 میں ہوگا اور2025 کی پہلی سہ ماہی میں مسجد کی تعمیر مکمل ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ’ مسجد کی تعمیر کی لاگت روایتی مساجد کی لاگت سے تقریبا 30 فیصد زیادہ ہے۔  بڑا سبب یہ ہے کہ یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ اس حوالے سےجیسے جیسے تجربات کیے جائیں گے لاگت بھی کم ہوتی چلی جائے گی‘۔ 

شیئر: