دلچسپ تصاویر: جاپانی خواتین کا روایتی لباس اور ایلویس پریسلے کی یاد میں میلہ
رواں ہفتے دنیا بھر میں دلچسپ سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں تاہم کچھ علاقے موسمیاتی تبدیلیوں کا بھی شکار رہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شدید بارشوں اور طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ جبکہ آسٹریلیا میں موسم اس قدر خوشگوار تھا کہ دیگر میلوں کے علاوہ امریکی گلوکار ایلویس پریسلے کی یاد میں ایک میلہ منعقد ہوا۔ ہفتے بھر کے دلچسپ مناظر دیکھیے خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں
رواں ہفتے جاپان میں ان تمام نوجوانوں نے جشن منایا جو گزشتہ سال اپریل سے اس سال اپریل کے درمیان 20 سال کی عمر کو پہنچے۔ اس موقع پر لڑکیاں اپنے روایتی لباس کیمنونو میں ملبوس تھیں۔
آسٹریلیا میں مشہور امریکی گلوکار ایلویس پریسلے کی یاد میں میلہ منعقد ہوا جس میں لوگوں نے موقع کی مناسبت سے لباس کا چناؤ کیا۔
اسرائیل کے ساحلی شہر ایشکیلون کا ایک منظر جب بارش کے دوران بجلی چمک رہی ہے۔
جنوبی کوریا میں آئس فیسٹیول کے دوران ایک شخص ٹراؤٹ مچھلی پکڑے ہوئے۔
اسرائیل کے جنوبی شہر کا منظر جب ایک پرندہ بجلی کے کھمبے پر پرسکون بیٹھا ہوا ہے جبکہ باقی پرندے شام ہوتے ہی اپنے گھونسلوں کا رخ کر رہے ہیں۔
بحیرہ روم میں ایک شخص سرفنگ کرتے ہوئے جب لہروں کے بہاؤ سے توازن کھو بیٹھا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شدید بارشوں اور طوفان سے سڑکیں تباہ ہوئیں اور املاک کو نقصان پہنچا۔
جنوبی کوریا میں آئس فیسٹیول کے دوران ٹراؤٹ مچھلی پکڑنے کا مقابلہ ہوا۔
قبرص میں سورج غٖروب ہو رہا ہے جب کہ پرندوں کا غول اپنے ٹھکانوں کو لوٹ رہا ہے۔