Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں 49 ارب روپے؟

مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے لکھا کہ ’اس خبر میں بالکل بھی سچائی نہیں‘ (فوٹو:سوشل میڈیاٌ
پاکستانی سوشل میڈیا پر معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹس  میں موجود رقم اور اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے مختلف تبصرے اور سوالات کیے جا رہے ہیں۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں جن میں 49  ارب روپے تھے۔

پاکستانی گلوکار جواد احمد نے اس حوالے سے سوال کیا کہ ’ کیا یہ خبر سچ ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹس میں 49 ارب روپے ہیں؟
منگل کو مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے  ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’ کل سے مولانا طارق حمیل صاحب کے اکاونٹس سیل ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ان اکاؤنٹس میں اربوں روپے ہیں۔‘
انہوں نے ان بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’اس خبر میں بالکل بھی سچائی نہیں ہے۔ کسی کے بارے میں جھوٹی خبر پھیلانا بہت ہی برا عمل ہے۔‘
یوسف جمیل کی جانب سے دیے گئے بیان کو مولانا طارق جمیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سٹوری  کے ذریعے بھی شیئر کیا گیا ہے۔
ٹوئٹر صارف امتیاز احمد چیمہ کہتے ہیں کہ ’ مولانا طارق جمیل کے اکاونٹس میں 49 ارب روپے کی خبر گردش کر رہی ہے، مولانا آپ اتنی بڑی رقم کے زرائع بتا کر اپنے آپ کو صاف ثابت کریں۔
کمیل احمد معاویہ نے مولانا طارق جمیل کے حوالے سے کیے جانے والے سوالات پر کہا کہ ’کتنے افسوس کی بات ہے کہ مولانا طارق جمیل کی 49 ارب روپے مالیت کے اثاثے ظاہر ہوئےہیں۔‘
انہوں نے اس پر مزید کہا کہ ’میں تو 149 ارب روپے ظاہر ہونےپر بھی خوش ہوتا، چوری کےتھوڑی ہیں یار۔ مال و دولت ان کے پاس خاندانی ہے۔ وہ مولوی ہونے سے پہلے کے بھی امیر ہیں۔ ہر چیز کا بتنگڑ بنانا بھی درست نہیں۔‘

 

 

شیئر: