لیڈیز ٹریننگ سینٹر میں 211 خواتین اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ
لیڈیز ٹریننگ سینٹر میں 211 خواتین اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ
بدھ 18 جنوری 2023 18:38
تقریب میں جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل ماجد الدویش شریک ہوئے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ جیل خانہ جات کے ماتحت لیڈیز ٹریننگ سینٹر میں 211 خواتین اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ بدھ کو ریاض میں منعقد ہوئی ہے۔
وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی سرپرستی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل ماجد الدویش شریک ہوئے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق لیڈیز ٹریننگ سینٹر سے فارغ التحصیل خواتین اہلکاروں کو سیکیورٹی سائنس کے مضامین پڑھائے گئے اور انہیں فیلڈ سروس کی مہارتوں کی ٹریننگ دی گئی۔
خواتین اہلکاروں نے عسکری مارچ میں ٹریننگ کے دوران حاصل ہونے والی مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ماجد الدویش نے سپاہی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’فرض شناسی، اخلاص کے ساتھ ڈیوٹی اور وطن عزیزکی خدمت میں ایثار کا مظاہرہ ضروری ہے‘۔