Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبر مارکیٹ میں سعودی خواتین کا تناسب 37 فیصد تک پہنچ گیا

’ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ سعودی نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا‘ (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے کہا ہے کہ ’2022 کے دوران لیبر مارکیٹ میں  سعودی خواتین کا تناسب 37 فیصد تک پہنچا۔‘ 
اخبار24 کے مطابق سماجی مکالمہ فورم سے افتتاحی خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’وزارت لیبر مارکیٹ میں شامل تمام فریقوں کے ساتھ ہم آہنگی چاہتی ہے۔ مارکیٹ کے تمام فریق ہی کامیابی کے ضامن ہیں۔ ان کی بدولت ہی لیبر مارکیٹ ترقی کرے گی۔‘
انجینیئر احمد الراجحی نے کہا کہ ’فورم کا مقصد تینوں پیداواری فریقوں کے درمیان سماجی مکالمے کا فروغ ہے جو چیلنجوں سے نمٹنے اور پرکشش لیبر مارکیٹ کی خاطر روزگار کا منفرد ماحول فراہم کرنے میں ہے۔‘ 
انہوں نے کہا کہ ‘خواتین سمیت ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ سعودی نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔  ہمارے اداروں نے لیبر قوانین اور ضوابط کی 98 فیصد تک پابندی کی۔ ملازمین کی تنخواہیں بینکوں کے ذریعے ادا کرنے کی پابندی 80 فیصد تک کی گئی جبکہ 3.8 ملین ملازمت کے معاہدوں کی توثیق بھی ہوئی ہے۔‘ 
انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ’آجروں اور اجیروں کے درمیان 74 فیصد اختلافات کے تصفیے دوستانہ مصالحت کے ذریعے ہوئے ہیں۔‘

شیئر: