سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور تیونس کی وزیراعظم نجلا بودن نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران سائڈ لائن پر ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نےملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی مفادات کے حصول کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا ہے۔
علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ورلڈ اکنامک فورم کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔