Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بنیادی شرط ہے: سعودی وزیر خارجہ

روس، یوکرین جنگ کے حل کےلیے مذاکرات بے حد اہم ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا معاہدہ ہی سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے پیشگی وبنیادی شرط ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈیووس میں ’بلومبرگ‘ کوانٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’ہم یہ بات مسلسل کہتے ہیں کہ ہمارے نزدیک اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہت حد تک خطے کےمفاد میں ہوں گے۔‘
تاہم حالات کودرست معنوں میں معمول پر لانے اورحقیقی استحکام کے قیام کا ہدف اس وقت تک حاصل نہیں کیا جا سکتا جب تک فلسطینیوں کوعزت واحترام نہ دیا جائے جس کے لیے ضروری ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی ریاست دی جائے۔‘
امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سوال پر وزیرخارجہ نے کہ کہا کہ ’چین کے ساتھ تعلقات میں موجود گرمجوشی کے باوجود واشنگٹن، سعودی عرب کا بڑا سکیورٹی پارٹنررہے گا۔‘
دریں اثنا العربیہ کے مطابق یوکرین جنگ کے حوالے سے سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ روس، یوکرین جنگ کے حل کےلیے مذاکرات بے حد اہم ہیں امکان ہے کہ مذاکرات کے ذریعے بہترحل سامنے آئے گا۔

شیئر: