کوئٹہ ...چمن باردڑ پر منگل کو پانچویں دن بھی تجارتی سرگرمیاں اور آمد و رفت کا سلسلہ معطل رہا۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بعض خاندانوں کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دی گئی۔ سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں۔نیٹو سپلائی اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی شروع نہیں ہوسکی۔دونوں ممالک کے حکام پھر فلیگ میٹنگ کریں گے۔ سرحد کے تعین کے لئے سروے بھی جاری ہے۔ دوسری جانب چمن شہر میں حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے۔ کلی لقمان ، گل دار باغیچہ اور کلی جہانگیر کے لوگوں کے لئے قائم عارضی خیمہ بستی میں حکومت کی جانب سے پانی اور راشن سمیت تمام سہو لتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔