پاپ کوئن بیونسے کی دبئی میں لبنانی ڈانس گروپ کے ساتھ پرفارمنس
پاپ کوئن بیونسے کی دبئی میں لبنانی ڈانس گروپ کے ساتھ پرفارمنس
اتوار 22 جنوری 2023 19:11
پاپ کوئین بیونس نے مشرق وسطیٰ کے ٹاپ کلاس ڈیزائن کردہ ملبوسات بھی پہنے۔ فوٹو عرب نیوز
امریکی سپر سٹارسنگر اور پاپ کوئین بیونسے نے دبئی میں اٹلانٹس دی رائل کے افتتاحی تقریب کے سلسلے میں ایک شو کے دوران چار سال میں اپنا پہلا مکمل کنسرٹ کیا۔
عرب نیوز کے مطابق انٹرنیشنل گریمی ایوارڈ جیتنے والی سنگر نے اپنی شاندار پرفارمنس میں لبنان کے معروف ڈانس گروپ میاس کے ساتھ بھی سٹیج پر کارکردگی دکھائی۔
سپر سٹار نے درخواست کی کہ تمام موبائل فون بند کر دیئے جائیں جب انہوں نے مشرق وسطیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔
امریکی گلوکارہ نے اپنے مداحوں کے پسندیدہ گانوں پر خاص طور پر بھرپور پرفارمنس پیش کی۔
امریکی پاپ کوئین بیونسے نے مشرق وسطیٰ کے ٹاپ کلاس ڈیزائن کردہ دو غیر معمولی ملبوسات بھی زیب تن کئے۔
امریکی گلوکارہ نے مشرق وسطیٰ کے معروف گانے بھی پیش کئے جن میں معروف لبنانی گلوکارہ فیروز کا گانا اور الجزائر کی سپرسٹار وردہ کا نغمہ شامل ہے۔