سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فون کالز پر کسی کو ذاتی معلومات یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات دینے سے گریز کریں۔
بدھ کو ایک ٹویٹ میں سعودی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ایسی کالز پر توجہ نہ دیں جس میں ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ نمبر طلب کیا جائے۔‘
انتباہ: سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ایسی کالز پر توجہ نہ دیں جس میں ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ نمبر طلب کیا جائے- معلومات دینے والے شخص کو مالی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ یہ کالز منظم گروہوں کی جانب سے کی جا رہی ہیں اور وزارت داخلہ سے ان کا کوئ تعلق نہیں ہے۔
— Pakistan Embassy Saudi Arabia (@PakinSaudiArab) January 25, 2023