پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف آنے والے دنوں میں پاکستان آئیں گے۔
سنیچر کو لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ جب تک قوم کو مشکلات سے نہیں نکالیں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
مزید پڑھیں
-
مریم نواز کو بڑا عہدہ دینے پر ن لیگ میں دراڑیں پڑ رہی ہیں؟Node ID: 736326
انہوں نے کہا کہ عنقریب سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان آئیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ ’آٹھ مہینے کا حساب بعد میں ہو گا، پہلے گزشتہ پانچ سال کا حساب ہو گا۔‘
انہوں نے کہا ’تین بار ملک کو مشکل سے نکالنے والا نواز شریف ترقی کا پہیہ دوبارہ رواں کرے گا۔‘
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’اسحاق ڈار پر یقین رکھو اور اللہ پر بھروسہ رکھو، ان شاء اللہ معیشت کو درست ٹریک پر لائیں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ وہ یکم فروری سے ہر ضلعے کا دورہ کریں گی۔
مریم نواز ایک طویل عرصے کے بعد لندن سے پاکستان پہنچی ہیں تو ان کے استقبال کی تیاریاں اور سفر کی تفصیل سوشل ٹائم لائنز کا موضوع بنی رہی۔
مریم نواز شریف نے سنیچر کی سہ پہر لاہور پہنچتے ہی اپنی مختصر ٹویٹ میں قومی ترانے کا بول ’پاک سر زمین شاد باد‘ لکھا۔
پاک سر زمین شاد باد
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 28, 2023
غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے لندن سے متحدہ عرب امارات اور وہاں سے پی آئی اے کے ذریعے لاہور پہنچنے کے سفر میں مریم نواز کا جہاز تاخیر کا شکار ہوا تو ان کی سیاسی مخالف پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے دعوی کیا کہ ’لاہور میں استقبال کرنے والوں کی کم تعداد کی وجہ سے جہاز لیٹ کیا گیا ہے۔‘
سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر اور پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے لاہور ایئرپورٹ کے باہر کھڑی گاڑیوں کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے استقبالیہ ہجوم کی تعداد پر بھی طنز کیا۔
کرائے کی گاڑیاں ائیرپورٹ پر مگر لوگ غائب! https://t.co/8pqdpqFnLr pic.twitter.com/hLeC46YU5i
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) January 28, 2023
سیاسی مخالفین کی جانب سے ’لوگ کم ہونے‘ کے دعوے کے جواب میں مسلم لیگ ن نے اپنی رہنما کو ’امید سحر‘ قرار دیا تو ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ’لیگی کارکنان کی کثیر تعداد مریم نواز شریف کے استقبال کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر موجود ہے۔‘
لیگی کارکنان کی کثیر تعداد میں محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے استقبال کیلئے لاہور ائیرپورٹ پر موجود#خوش_آمدید_امید_سحر pic.twitter.com/q2rEeGXfrU
— PMLN Lahore (@LahorePMLN) January 28, 2023
مریم نواز کو پاکستان لانے والی فلائٹ تاخیر کا شکار ہوئی تو لاہور میں ان کے استقبال اور کارکنان سے خطاب وریلی کا پروگرام بھی تبدیل کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ’مریم نواز شریف جاتی امرا کے لیے شہر کے اندر سے نہیں جائیں گی۔ شہریوں کو ٹریفک مسائل سے بچانے کے لیے مریم نواز شریف کا روٹ تبدیل کیا گیا۔ اب وہ ائیرپورٹ سے براہ راست رنگ روڈ اڈا پلاٹ پہنچیں گی جہاں کارکنان سے خطاب کریں گی۔‘
پاکستان روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’جو ذمہ داریاں پارٹی لیڈر شپ نے مجھے سونپی ہیں میں انہیں احسن طریقہ سے ادا کروں گی۔‘
جو ذمہ داریاں پارٹی لیڈر شپ نے مجھے سونپیں ہیں میں اسے احسن طریقہ سے ادا کرونگی اور ان شا اللہ پاکستان ترقی کریگا
زندہ باد#MaryamNawaz pic.twitter.com/sxcv0wIiIP— Raza Butt (@SocialDigitally) January 28, 2023