Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساجد کے کمروں کو غیر قانونی طور پر کرائے پر دینے کا انکشاف

’امام نے مسجد کے مینار تک کو 800 ریال ماہانہ کرائے پر غیر ملکیوں کو دے رکھا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت اسلامی امور نے انکشاف کیا ہےجدہ میں واقع متعدد مساجد کے ائمہ اور موذنین نے مسجد کے ملحقہ کمروں کو غیر قانونی طور پر کرائے دے رکھا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بعض ائمہ اور موذنین نے مسجد کے لیے مختص رقبے میں غیر قانونی طور پر دکانیں تعمیر کر رکھی ہیں جنہیں بھی کرائے دے رکھا ہے۔
جدہ کے شمال میں واقع ایک مسجد کے امام نے مسجد کے مینار تک کو 800 ریال ماہانہ کرائے پر غیر ملکیوں کو دے رکھا ہے۔
وزارت اسلامی امور کی تفتیشی ٹیم نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ مسجد کی بجلی اور پانی کی چوری کی جارہی ہے۔
جن کمروں اور دکانوں کو جو حقیقت میں مسجد کا حصہ ہیں انہیں کرائے پر دے کر ان کی بجلی اور پانی بھی مسجد سے فراہم کی جاتی ہے۔
تفتیشی ٹیم نے کہا ہے کہ ’جن مساجد میں خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے وہاں سے مجموعی طور پر حاصل ہونے والا کرایہ 30 لاکھ ریال سے زیادہ ہے‘۔
 

شیئر: