Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دار چینی سے پیٹ کی چربی گھٹتی ہے

نیویارک..... امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والی حالیہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق دار چینی گوناگوں فوائد کی حامل چیز ہے اور یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اسکے باقاعدہ استعمال سے نہ صرف انسان کا وزن کم ہوتا ہے بلکہ پیٹ کی چربی بھی گھٹتی ہے اور مرغن غذائیں کھانے کے منفی اثرات کو کم کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسکے استعمال سے امراض قلب کے امکانات بہت کم ہوجاتے ہیں۔ ذیابیطس کے مریض بھی اگر اسے باقاعدگی سے استعمال کریں تو انکا بلڈ شوگر کم ہوسکتا ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی کانفرنس میں پیش کی گئی۔ جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دار چینی کی گوناگوں افادیت کا تجربہ چوہوں پر کیا جاچکا ہے جو سو فیصد کامیاب ثابت ہوا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ چائے یا کافی پیتے وقت بھی اگر دار چینی کا پاﺅڈر اس میں ڈالدیا جائے اور دلیہ کھاتے وقت بھی اسے استعمال کیا جائے تو اس سے دماغ کو تقویت ملتی ہے او رحافظہ بیحد اچھا ہوتا ہے کیونکہ یہ ایک بنیادی طور پر اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ ہے۔

شیئر: