نئی دہلی ..... ہندوستانی صوبے اتر پردیش کے علاقے شملی کی ایک مسلم لڑکی نے مملکت میں مقیم ایک نوجوان سے وڈیو کانفرنس کے ذریعے شادی کرلی۔ شادی کی کارروائی مظفر نگر میں وڈیو کانفرنس کے ذریعے عمل میں آئی۔ دلہن کے والد ریحان نے اسکی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ پروگرام کے مطابق 5مئی کو شادی ہونا طے تھی تاہم دولہا محمد عابد مقررہ وقت پر دلہن کے یہاں پہنچ نہ سکا جس کی وجہ سے وڈیو کانفرنس کی مدد سے شادی کی کارروائی انجام دی گئی۔ اس موقع پر دولہا اور دلہن کے خاندانوں کے افراد موجود رہے۔ وڈیو کانفرنس میں ان سب کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ہندوستان ٹائمز نے دولہا کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ آخر کس رکاوٹ کی وجہ سے وہ شادی کی تاریخ پر ہند نہیں پہنچ سکا۔